فلم ’’راضی ‘‘ کا گانا ’’دلبرو‘‘سن کر سب حقیقت میں رو پڑے، سونی رازدان

ہفتہ اپریل 13:45

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں اور اداکارہ سونی رازدان نے کہا ہے کہ فلم ’’راضی ‘‘ کے گانے ’’دلبرو‘‘ کی عکسبندی کے دوران اس کے الفاظ سن کر سب جذباتی ہوگئے اور حقیقت میں رو پڑے اور اس کے لئے گلیسرین کی ضرورت نہیں پڑی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونی رازدان حقیقی زندگی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں ہونے کے بعد فلم ’’راضی ‘‘ میں بھی ان کی ماں کا کردار اداکا کر رہی ہیں۔

انہوں نے فلم میں عالیہ بھٹ کے ایک منظر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گانے ’’دلبرو‘‘ کی عکسبندی کے دوران اس کے الفاظ سن کر سب جذباتی ہوگئے اور حقیقت میں رو پڑے اور اس کے لئے گلیسرین کی ضرورت نہیں پڑی۔ ہدایتکار میگھنا گلزار کی فلم’’’راضی‘‘ کی کہانی ہریندر سکا کے ناول ’’کالنگ سہمت‘‘ سے ماخوذ ہے جو رواں سال 11مئی کو ریلیزکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :