ایس ایس راجا مولی فلم’’باہو بلی 2‘‘ کی جاپان میں کامیابی اور ریلیز کے 100روز مکمل کرنے پر خوش

ہفتہ اپریل 13:45

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کے فلمساز ایس ایس راجا مولی نے فلم کی جاپان میں کامیابی اور ریلیز کے 100روز مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کے فلمساز ایس ایس راجا مولی نے جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں سینما میںفلم دیکھتے ہوئے لوگوں کے ساتھ لی گئی اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے مداحوں سے جاپان میں ملاقات پر بے حد خوشی ہے جنہوں نے فلم کی کامیابی کو یقینی بنایا،فلموں اور آرٹ کے لئے کوئی سرحد نہیں ہے۔ فلم گزشتہ سال 29دسمبر کو جاپان میں ریلیز کی گئی۔

متعلقہ عنوان :