چین میں ائیر شوکے دوراں طیاروں کے کرتب،

فضا میں رنگ بکھیرتے رہے دنیا بھر سے ماہر ایروبیٹک ٹیمیں چین پہنچ گئیں، ائیرپورٹ پر دنیا بھر کے مختلف ممالک کے 233طیارے موجود

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:45

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) چین کے صوبہ ہنان میں ڑینگ ڑو ائر شو کا آغاز ہو گیا۔ طیاروں کے کرتب اور پیرا شوٹ سے چھلانگ لگانے کے خوبصورت مظاہروں نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق سالانہ ائیر شو میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ماہرایروبیٹک ٹیمیں چین پہنچ گئیں، پہلے روز طیاروں نے فضا میں رنگ بکھیرے۔ پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ بھی دیکھنے لائق تھا۔ جس سے شائقین محظوظ ہوتے رہے۔ائیرشوکے دوران مختلف اقسام کے جدید طیاروں کی نمائش بھی ہوگی۔ ائیرپورٹ پر چین سمیت مختلف ممالک کے 233 طیارے موجود ہیں،،جو یکم مئی تک جاری رہنے والے اس ائیرشو میں پرفارم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :