سعودی دارلحکومت ریاض میں ریتلے طوفان کے باعث شہر میں سراسیمگی،

مطلع گرد و غبار سے اٹ گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:45

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں غیرمتوقع ریتلے طوفان نے نہ صرف شہر کا مطلع گرد و غبار سے اٹ دیا بلکہ شہر نے اچانک خاموشی کی چادر اوڑھ لی۔ ایسے لگ رہا تھا کہ پورا شہر سہم سا گیا ہو۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کیمرے کی آنکھ نے ریتلے طوفان کو اپنے محفوظ کرلیا تصاویر میں گرد و غبار اور ریتلے طوفان کو دور سے آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ ریتلے طوفان نے شہر کی ہرچیز ڈھانپ لی ہے۔آندھی، گرد و غبار اور ریتلے طوفان کے بعد تیز بارش کے باعث موسم خوش گوار ہو گیا۔شہریوں نے ریتلے طوفان اور بارش کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جن سے شہر میں آنے والے اس طوفان اور موسمی تبدیلی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔