لیبیا کے فوج سربراہ کی علاج کے بعد وطن واپسی،

جلد قوم سے خطاب کا اعلان بن غازی ائیرپورٹ پر سینئر فوجی عہدیداروں نے استقبال کیا،شہریوں کا رات گئے سڑکوں پر جشن،بینرزآویزاں

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:45

بن غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) لیبیا کی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے باور کرایا ہے کہ ان کی صحت اچھی ہے اور وہ عوام کی ان توقعات کو پورا کرنے کے خواہش مند ہیں کہ لیبیا ایسے تمام گروہوں سے پاک ہو جائے جنہوں نے لیبیا کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنی واپسی مؤخر کی تا کہ مسلح افواج کا امتحان لیا جا سکے۔

حفتر نے گزشتہ چار برسوں کے دوران لیبیا کی فوج کی تمام تر کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا یہاں تک کہ وہ براعظم افریقہ کی طاقت ور ترین فوجوں میں نویں پوزیشن پر آ گئی۔خلیفہ حفتر مصری دارالحکومت قاہرہ سے بنغازی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیرس سے علاج کروانے کے بعد پہنچے تو لیبیا کی فوج کے سینئر عہدے داروں نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں حفتر ایک قافلے کی صورت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے بیچ المرج شہر میں فوج کے ہیڈ کوارٹر روانہ ہو گئے۔

جنرل خلیفہ حفتر جلد ہی قوم سے خطاب کریں گے۔بنغازی شہر کی سڑکوں پر لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر کی واپسی کا جشن شروع ہو گیا ۔ شہر میں حفتر کی حمایت میں بینر آویزاں کیے گئے اور پیرس میں علاج کے بعد صحت مند ہو کر واپسی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :