ہری پور کے علاقہ نسیم ٹائون میں تین سالہ بچہ لقمان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ہری پور کے علاقہ نسیم ٹائون میں تین سالہ بچہ لقمان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور کے علاقہ نسیم ٹائون کے رہائشی جان الحق عرف جانو استاد کا تین سالہ بیٹا لقمان گھر کے قریب بچوں سے کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہو گیا جس کی فوراً تلاش شروع کر دی گئی اور اس سلسلہ میں مقامی مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے۔ آخر کار لقمان کی نعش مقامی نہر سے ملی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے نعش کو نہر سے نکالا۔ بعد ازاں بچہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :