رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ پرسوں کسالہ دھیرہ کے مقام پر بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے

ہفتہ اپریل 13:55

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) حویلیاں سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی و مسلم لیگ (ن) ضلع ایبٹ آباد کے صدر سردار اورنگزیب نلوٹھہ پرسوں سوموار کو کسالہ دھیرہ کے مقام پر ایک بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر باڑی کھیتر ٹو کھٹلیاں بننے والی سڑک کیلئے چار کروڑ 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا بھی اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ سڑک کچی ہونے کے باعث اس علاقہ سے وابستہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا تھا، منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز سے سڑک کا تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا جس سے مقامی افراد کو آمدورفت کی بہترین سہولت میسر آئے گی۔