مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے

ہفتہ اپریل 14:04

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) وزیر برائے قانون و انصاف محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو ریڈیو پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج اور واک آئوٹ غیر منطقی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ابھی اقتدار میں ہے اور اس کے پاس بجٹ پیش کرنے کا آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو اس پر کوئی اعتراض ہے تو اس کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے جبکہ واک آئوٹ اور احتجاج اس مسئلہ کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی تجزیہ کاروں نے بھی بجٹ 2018-19ء کو متوازن قرار دیا ہے اور عوام کے مسائل کے خاتمہ پر حکومت کی خصوصی توجہ کو سراہا ہے۔