وفاقی بجٹ 2018-19 موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بہترین عوام دوست بجٹ ہے، سینیٹر مشاہد اللہ خان

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:04

وفاقی بجٹ 2018-19 موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بہترین عوام دوست بجٹ ہے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2018-19 موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بہترین عوام دوست بجٹ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسلسل چھٹا بجٹ پیش کرنے کا اعزاز پاکستان مسلم لیگ (ن) کو حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو صوبوں میں حکومت رکھنے والی اپوزیشن جماعتیں بجٹ پر سیاست اور پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہیں، اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے صوبوں میں ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے زرعی شعبہ اور کاشتکاروں کی سہولت کے لئے بھاری رقم مختص کرنے کے حکومتی اقدام کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :