حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے لئے ڈی اے پی کھاد پر فی بوری سبسڈی 150 روپے سے 300 روپے تک بڑھا دی ،صوبائی سیکرٹری زراعت

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے لئے ڈی اے پی کھاد پر فی بوری سبسڈی کو 150 روپے سے 300 روپے تک بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری زراعت محمود محمود نے ریڈیو پاکستان کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کھاد پر سبسڈی فراہم کرنے سے کاشتکاروں کو فی ایکڑ پیداوار میں اضافے میں مدد اور سہولت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ ملک کی تاریخ میں بے مثال اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے صوبے میں کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے حوالے سے خبردار کیا۔