وفاقی حکومت قبائلی علاقے کے نوجوانوں کے لئے چھ ماہ کے تکنیکی تربیتی پروگرام کا آغاز کرے گی ، فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) وفاقی حکومت قبائلی علاقے کے نوجوانوں کے لئے چھ ماہ کے تکنیکی تربیتی پروگرام کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق نوجوانوں کو دوران تربیت مختلف شعبوں میں تربیت کے ساتھ ساتھ رہائش، کھانا پینا اور ماہانہ وظیفہ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق حکومت فاٹا کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ تربیت حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :