وفاقی حکومت کے بجٹ پر ملک بھر کے تاجروں کا اظہار اطمینان ،ْاچھا بجٹ قرار دیدیا

ٹیکس میں چھوٹ سے تنخواہ دار طبقے کو فائدہ ہوگا ،ْسلمان شاہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:08

وفاقی حکومت کے بجٹ پر ملک بھر کے تاجروں کا اظہار اطمینان ،ْاچھا بجٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال2018-19 کے بجٹ پر تاجروں اور صنعت کاروں کی جانب سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کو اچھا بجٹ قرار دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہرمعاشیات سلمان شاہ نے کہا کہ ٹیکس میں چھوٹ سے تنخواہ دار طبقے کو فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے بجٹ آئندہ انتخابات کے مدنظر پیش کیا ہے۔

کراچی کے صنعت کاروں اور تاجروں نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔اسلام آباد چیمبرآف کامرس کی جانب سے بجٹ میں اکنامک پیکج اور ٹیکس چھوٹ کو سراہا گیا۔ملتان چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے بھی بجٹ کو عوامی قرار دیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی بجٹ میں پیش کی گئیں مراعات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر اشفاق حسن نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کو قبل از انتخابات دھاندلی سمجھتا ہوں۔ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جو اصلاحات لانے کا اعلان کیا تھا اور صدارتی آرڈیننس بھی جاری کیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے اس کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے ان اصلاحات کو بھی بجٹ میں شامل کیا ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت کیا ہے اس کو بھی دیکھنا چاہیے