فیس بک نے میسنجر کڈز میں سلیپ موڈ متعارف کروا دیا

سلیپ موڈ‘فیچر کی مدد سے والدین میسنجر کڈز استعمال کرنے کے دورانیے کا تعین کر سکتے ہیں ،ْ کنٹرول صرف والدین کے پاس ہوگا

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:08

فیس بک نے میسنجر کڈز میں سلیپ موڈ متعارف کروا دیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) فیس بک کمپنی نے والدین کی شکایات پر غور کرتے ہوئے میسنجر کڈز ایپ میں نیا سلیپ موڈ فیچر متعارف کروا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیپ موڈ‘فیچر کی مدد سے والدین میسنجر کڈز استعمال کرنے کے دورانیے کا تعین کر سکتے ہیں جس کا کنٹرول صرف والدین کے پاس ہوگا ۔سلیپ موڈ کے ذریعے والدین ہر روز مختلف اوقات پر بچوں کیلئے میسنجر کڈز پر پرائیویسی لگا سکتے ہیں یا پھر ان کے شیڈول کے حساب سے اوقات سیٹ کرسکتے ہیں ،ْمثال کے طور پر اگر بچہ اسکول جاتا ہو تو رات 9 بجے تک کا وقت درج کیا جاسکتا ہے۔

اس طرح یہ فیچر رات 9 بجے سے 4 منٹ پہلے ایپ میں ایک نو ٹیفکیشن دیگا جس میں آگاہ کیا جائیگا کہ اب سلیپ موڈ آن چکا ہے اور ایپ استعمال کرنے کے لیے والدین سے رجوع کریں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی جب سلیپ موڈ ٹائم ختم ہوگا تو یہ ویک اپ ایموجی نوٹیفکیشن بھی فراہم کریگا۔یہ فیچر بچوں کی میسنجر ایپ میں شامل ہے تاہم اس کا کنٹرول والدین کے فیس بک اکاؤنٹ میں ہوگا۔

کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ والدین کی طرف سے اکثر یہی شکایت موصول ہوتی تھی کہ بچے ہر وقت میسنجر پر چیٹ میں مصروف رہتے ہیں جس سے ان کی نیند، اسکول کے اوقات کار اور دیگر سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں جس کے بعد فیس بک کمپنی نے ان شکایات کو دور کرنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ فیس بک کمپنی نے بچوں کیلئے میسنجر کڈز ایپ گزشتہ برس متعارف کروائی تھی۔

متعلقہ عنوان :