پریانکا چوپڑا کا گھٹنا زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:15

پریانکا چوپڑا کا گھٹنا زخمی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا امریکی سیریز ’’کوانٹیکو‘‘ کی عکسبندی کے دوران گٹھنا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹویٹر پر کہا کہ وہ اٹلی میں امریکی سیریز ’’کوانٹیکو 3‘‘ کی عکسبندی کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کا گھٹنا زخمی ہو گیا جس پر سیٹ پر ڈاکٹر کو بلایا گیا اور آئندہ 3 ہفتوں تک ان کے گٹھنے پر پٹی بندھی رہے گی۔