بازاروں میں گاڑیوں کی غلط پارکنگ کی روک تھام کیلئے فولڈنگ بیرئیر لگانے کی تجویز

ہفتہ اپریل 14:15

سرگودھا۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے بازاروں میں چنگ چی رکشہ اسٹینڈ روکنے اور جا بجا گاڑیوں کی غلط پارکنگ کی روک تھام کیلئے فولڈنگ بیرئیر لگانے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام یونین کونسلز کے چیئرمین‘ وائس چیئرمین اور کونسلرز سے تجاویز مانگ لی ہیں اور جلد ہی تمام بازاروں میں فولڈنگ بیرئیر لگا کر رکشائوں اور گاڑیوں کی غلط پارکنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ فولڈنگ بیرئیر کارخانہ بازار، شاہین چوک، کلیار ہوٹل،، بلاک 12 چوک، فیصل بازار، کچہری بازار سمیت دیگر مقامات پر نصب کئے جائینگے۔ اس سے تجاوزات کے خاتمے، غیر قانونی رکشہ سٹینڈ اور گاڑیوں کی غلط پارکنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ ان بیرئیرز پر اہلکار تعینات کئے جائینگے جو ایمرجنسی کی صورت میں بیرئیر اٹھائینگے ۔اس اقدام سے تجاوزات کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :