Live Updates

مالیاتی بجٹ 2018-19ء کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز کا رویہ افسوسناک تھا ،ْ طارق فضل چوہدری

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:25

مالیاتی بجٹ 2018-19ء کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز کا رویہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مالیاتی بجٹ 2018-19ء کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز کا رویئے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اراکین پارلیمان کو پارلیمان میں دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کرنی چاہیے ۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ میں نے اپنے سیاسی کیرئیر میں بجٹ کے دوران کئی پرامن احتجاج ہوتے دیکھے ہیں تاہم پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے تو گزشتہ روز بجٹ پیش کرنے کے دوران وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے قانون سازوں کا یہ رویہ نامناسب تھا کیونکہ اراکین پارلیمان کو پارلیمان میں دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے ہی معلوم تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بجٹ تقریر کے دوران تشدد کے ذریعے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے ہمیشہ قومی معاملات پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کامیابی کے ساتھ اپنا چھٹا بجٹ پیش کیا ہے، انہوں نے بجٹ 2018-19ء کو عوام دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو ریلیف حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسلسل اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات