Live Updates

زرداری اور نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے‘ شہباز شریف

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:41

زرداری اور نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرداری اور نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے،کے پی کے اورسندھ کوکھنڈر بنانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کام سیعوام کے دلوں میں جگہ بنائی، ہماری خدمت، ہماری محنت اور ہمارے کام خود بولتے ہیں، سیاسی مخالفین صرف جھوٹ بولتے رہے، انہوں نے اپنے صوبوں کیعوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہتان تراشیاں کرنے والے اس دکھی قوم پر رحم کریں، کے پی کے اورسندھ کوکھنڈر بنانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے۔شہبازشریف نے اپنے بیان میں عمران خان اور آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نیازی ایک ہوچکے ہیں، ان کا گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات