متحدہ عرب امارات میں کار حادثےمیں گاڑی کے دو ٹکرے ہو گئے ۔ جانی نقصان

میں 18 سالہ امارتی نوجوان جاں بحق ،

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 14:40

متحدہ عرب امارات میں کار حادثےمیں گاڑی کے دو ٹکرے ہو گئے ۔ جانی نقصان
راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں 18 سالہ امارتی نوجوان گاڑی درخت کے ساتھ ٹکرانے سے جاں بحق ہو گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی دوٹکروں میں تقسیم ہو گئی ۔

(جاری ہے)

حادثے کے اطلاع ملتے ہی راس الخیہمہ پولیس نے ٹریفک پولیس ، ایمبولینس اور پیرا میڈیکس سٹاف کی ایک ٹیم کو جائے حادثہ پر بھیجا اور نوجوان کی لاش کو مردہ خانے منتقل کیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا تھا جس کی وجہ سے گاڑی درخت کے ساتھ جا ٹکرائی ۔ ریسکیو ٹیم نے نوجوان کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تھی کہ چوٹیں اتنی شدید تھیں کہ نوجوان جائےحادثہ پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔