عظیم صوفی حضرت شاہ اللہ دتہ ؒ کی ایک ہزار سالہ تقریبات10مئی سے شروع ہونگی

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) عظیم صوفی حضرت شاہ اللہ دتہ باکھرویؒ کے انتظامات کے لئے ہفتہ کو ایک اجلاس سید ذیشان علی نقوی ،ڈپٹی میئر اسلام آباد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے چیئرمین ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے صدارت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ10مئی کو ایک سیمینار انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہوگا جس کا موضوع ہو گا ’’حضرت شاہ اللہ دتہ ؒ کی تاریخی اہمیت ‘‘۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے بعد محفل سماں ہوگی جس میں ممتاز قوال رضوان معظم عارفاتہ کلام پیش کریں گے ۔جس کے بعد ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی شرکاء کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے جبکہ 11تا 13مئی روزانہ 4سے 10بجے شام محفل عارفانہ کلام ہوگی ۔جس میں عابدہ پروین، سائیں ظہور ، فضا جاوید، شان خان، حسن دربرکا، جبار عباس، بشری ماری، میش بلوچ، شوکت ڈھولیااپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :