آتش بازی قانوناً منع ہے ،

شب برات کے موقع پر آتش بازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،ْمحمد سہیل چوہدری آتش بازی کرنے اور سامان آتش بازی فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ْڈی پی او

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) سرگودھا شہر میں پولیس چھاپہ میں وافر مقدار میں سامان آتش بازی کی برآمدگی اور 2 افراد کی گرفتاری پر ڈی پی او محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اختر نواز نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کے شہر کے وسط سے سامان آتش بازی برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔سرگودھا شہر اورگردونواح میں شب برات کی آمد ہے اور ان دنوں میں اتش بازی بہت ذیادہ چلائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سلسلہ میں نے تمام ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات کیں اور کہا کہ شب برات کے موقع پر آتش بازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا آتش بازی قانوناً منع ہے اورآتش بازی کرنے اور سامان آتش بازی فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلہ میں تھانہ سٹی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے سامان آتش بازی اپنے قبضہ میں لے لیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :