آزادکشمیر میں ٹورازم کوریڈورکیلئے عملی اقدامات کرناموجودہ حکومت کاایک بڑاکارنامہ ہے ،ْمدحت شہزاد

حکومت آزاد کشمیر سیاحت کے فروغ کیلئے نئے پراجیکٹس متعارف کرواکرسیاحت کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کررہی ہے ،ْسیکر ٹری اطلاعات آزاد کشمیر

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:59

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) آزادکشمیرکی سیکرٹری اطلاعات،سیاحت وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے کہاہے کہ پاک چائینہ اقتصادی کوریڈور کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں ٹورازم کوریڈورکے لیے عملی اقدامات کرناموجودہ حکومت کاایک بڑاکارنامہ ہے جوآزاد کشمیر کی تعمیروترقی اور معیشت کے فروغ میں اہم رول اداکرے گا۔

حکومت آزاد کشمیر سیاحت کے فروغ کے لیے نئے نئے پراجیکٹس متعارف کرواکرسیاحت کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ محکمہ سیاحت آزاد کشمیربھرمیں سیاحت کے پوٹینشل کوحقیقی معنوں میں اجاگر کررہاہے۔ آزادکشمیرمیں محکمہ سیاحت کے زیراہتمام فیسٹیول کے انعقاد سے لوگوں کوتفریح کی سہولیات فراہم کی ہیں جس سے مقامی تہذیب وثقافت ،کلچر اور علاقوں کی خاص پہچان کوبھی اجاگرکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

میرپورٹورازم فیسٹیول اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے جس کاآغاز ہوگیاہے۔فیسٹیول کے موقع پرمنگلا قلعہ کوعوام کے لیے تین دن کے لیے کھول دیاگیاہے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے جشن بہاراں میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ زبان،کلچر اور ثقافت قدیم تہذیبوں کوجاننے اورپرکھنے کاذریعہ ہے جس کے لیے محکمہ سیاحت نے سہ روزہ تفریحی سہولیات کی فراہمی کاموقع اہلیان میرپورکومیسر کیاہے جس سے لوگ اپنے قدیم اور تاریخی آثار قدیمہ سے متعلق آگاہی حاصل کرسکیں گے۔

اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سیاحت سردارجاوید ایوب نے سمرٹورازم فیسٹیول کے جملہ ایونٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایاکہ سمرٹورازم فیسٹیول میں سیف الملوک،مشاعرہ،قوالی، گھوڑدوڑ،گھوڑڈانس، نیزہ بازی،گتکہ، پیراگلائیڈنگ،موٹرگلائیڈنگ، ہارس اینڈ کیٹل شو، منگلا جھیل میں مچھلی پکڑنے کے مقابلہ جات،کشتی رانی اور صوفی نائٹ میں پاکستان تھیٹر کے معروف فنکاررفیع میراور میاں میری اپنے فنکاروں کے ساتھ ثقافتی رنگوں کواجاگرکریں گے اہلیان میرپوران ثقافتی پروگرامز میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :