Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان بشریٰ بی بی کے ساتھ آج لاہور پہنچیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 اپریل 2018 15:06

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان آج اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی پہلی مرتبہ عمران خان کے ساتھ لاہور آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان اور بشریٰ بی بی لاہور کے مقامی ہوٹل میں دوروز تک قیام کریں گے۔ البتہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گی۔ یاد رہے کہ کل بروز اتوار مینار پاکستان میں پی ٹی آئی جلسہ کرے گی جس کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات