Live Updates

عمران خان آج لاہورآئیں گے،بشریٰ بی بی بھی ہمراہ ہوں گی

عمران خان اوراہلیہ بشریٰ2روزمقامی ہوٹل میں قیام کریں گے،بشریٰ بی بی جلسے میں شرکت نہیں کریں گی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 اپریل 2018 15:07

عمران خان آج لاہورآئیں گے،بشریٰ بی بی بھی ہمراہ ہوں گی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ اہلیہ بشریٰ بی بی بھی آج لاہور آئیں گی،بشریٰ بی بی دو روز ہوٹل میں قیام کریں گی،جبکہ پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لاہور پہچنے گے۔عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی آج لاہور میں آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل مینار پاکستان پرعوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ تاہم بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گی بلکہ جلسے کی کامیابی کیلئے دعائیں کریں گی۔ بشریٰ بی بی بھی 2دن لاہور میں قیام کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اوراہلیہ بشریٰ مقامی ہوٹل میں قیام کریں گے۔ واضح رہے عمران خان کی اور بشریٰ بی بی کا شادی کے بعد اکٹھے لاہور کا پہلا دورہ ہے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات