چینی فضائی کمپنی کی برانڈ مالیت میں اضافہ امریکی فضائی کمپنیوں کی برانڈ مالیت گر گئی

ہفتہ اپریل 15:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) دنیا کے ممتاز آزادنہ برانڈ ویلیو ایشن اور سٹریٹیجک کنسلٹنسی برانڈ فنانس کی جاری کی جانے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چینی فضائی کمپنی کی برانڈ ویلیوز بیرون ملک توسیع کے پیش نظر شہرت اختیار کرتی جارہی ہیں جب اس کے امریکی ہم منصب کی برآنڈ ویلیوز میں کمی آتی جارہی ہے چائنہ سدرن بدستور چینی برانڈ لیڈر ہے۔

(جاری ہے)

جس کے برانڈ کی مالیت دس فیصد کے اضافے سے 4.1 بلین ڈالر ہے جبکہ چائنہ ایسٹن اور ایئر چائنہ کی برانڈ ویلیو بالترتیب 3.8بلین ڈالر اور3.4بلین ڈالر ہے ۔چائنہ ایسٹن کی برانڈ ویلیو کی 21فیصد پیداواری شرح چین کی تین فضائی کمپنیوں سے سرفہرست آگئی جبکہ ائیر چائنہ کی برانڈ ویلیو میں 19فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے برعکس تمام امریکی فضائی کمپنیوں کی برانڈ مالیت میں کمی آگئی اگرچہ انہوںنے انتہائی قیتمی ائیر لائن برانڈز کی دس سرفہرست کمپنیوں کی پانچ بڑے مقامات سے چار مقامات حاصل کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :