جسٹس(ر)زاہد حسین کا میٹرو ٹرین منصوبے پر جاری کام کا معائنہ،تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس کل طلب

ہفتہ 28 اپریل 2018 15:20

لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے لئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے چیئرمین جسٹس (ر)سید زاہد حسین نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے روٹ پر واقع جی پی او چوک ٴْ سپریم کورٹ رجسٹری‘ سینٹ اینڈریوز چرچ ‘ شاہ چراغ بلڈنگ ‘ موج دریا کے مزار اوراس کے احاطے میں واقع مسجدکے علاقے کا اچانک دورہ کیا اور کا م کی رفتار کا جائزہ لیا،انہوں نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے اور اس سلسلے میں ضروری معلومات حاصل کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس کل پیر 30اپریل کو طلب کر لیا ہے ۔