انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان کے لئے دو سپیشل جج مقرر

ہفتہ 28 اپریل 2018 15:20

لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) عدالت عالیہ نے حکومت پنجاب کی درخواست پر انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کیلئے دو سپیشل جج مقرر کردیئے، تسمیہ اختر بطور سپیشل جج انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان میں خواتین سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت کریں گی اور سعید اختر کو عدالت عالیہ نے اپیل سننے کے لئے جج مقرر کیاہے ،سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی نے وی ای ڈبلیو سی ملتان میں سپیشل ججز کی تقرری کو سراہتے ہوئے کہاکہ ملتان میں حکومت پنجاب کی درخواست پر عدالت عظمی کی طرف سے سپیشل ججز کا تقرر تاریخی اقدام ہے ، متاثرہ خواتین کو انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی ، سلمان صوفی نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایت پر ایک ہی چھت تلے انصاف فراہم کرنے کا عوام سے کیاہوا ایک او روعدہ پورا ہوا -