سرگودھا اور فیصل آباد میں ماڈل قبرستان پراجیکٹ کا آغاز

لاہو،گودھا اور فیصل آبادکے بعد دیگر شہریوں میں بھی ماڈل قبرستان جلد قائم کئے جارہے ہیں، سلمان صوفی

ہفتہ 28 اپریل 2018 15:20

لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) شہر خموشاں اتھارٹی کے تحت سرگودھا اور فیصل آباد میں ماڈل قبر ستان آپریشنل کردیئے گئے ، شہر خاموشاں اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹرجنرل سلمان صوفی نے بتایاکہ سرگودھا اور فیصل آباد میں شہرخموشاں اتھارتی کے تحت ماڈل قبرستان آپریشن شروع کردیاگیاہے جہاں میت کے غسل ،جنازہ گاہ اور تدفین سمیت دیگر تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، شہری ضرورت کے تحت شہر خموشاں اتھارٹی سے کسی بھی وقت ایمبولینس ایک کال پر طلب کرسکیں گے ،سلمان صوفی نے بتایاکہ وزیراعلی محمدشہبازشریف کی ہدایت پر لاہور کے بعدسرگودھا اور فیصل آباد میں ماڈل قبرستان قائم کردیئے گئے ہیں دیگر شہروں میں بھی جلد ماڈل قبرستان کا قیام عمل میں لایاجارہاہے -

متعلقہ عنوان :