چیف جسٹس کا خاتون کا آپریشن کرنیوالے 2عطائیوں کو عدالت میں ہی گرفتار کرنے حکم

ہفتہ اپریل 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے خاتون کا آپریشن کرنے والے دو عطائیوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں عطائیوں کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت کی، خاتون کا آپریشن کرنے والے دونوں عطائیوں کو عدالت میں پیش کیا گیا،،چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھ لیں اس کی شکل، جس کی تصویر آپریشن کرتے ہوئے آئی،،چیف جسٹس نے 7 اپریل کو اپنے فون پر آپریشن کی تصویر دکھائی تھی۔

دوران سماعت عطائی کے وکیل نے کہا کہ یہ آپریشن نہیں کر رہے تھے،ہیلتھ کیئر کمیشن نے بتایا کہ دونوںکو کلینک میں آ پریشن کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑا۔۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیوں نہیں پکڑتے ایسے لوگوں کو،،چیف جسٹس نے دونوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،،چیف جسٹس نے کہا کہ ڈسپنسر کو بھی ڈاکٹری کی اجازت نہیں ہو گی،عطائیت کو ختم کردینی ہے۔…