لاہور ‘ نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ نعش گندے نالے سے برآمد‘ زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا خدشہ

نعش کی شناخت نہیں ہو سکی ‘پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا

ہفتہ اپریل 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) لاہور کے علاقے ٹائون شپ میں گندے نالے سے 30سالہ نامعلوم خاتون کی ہاتھ پائوں بندھی تشدد زدہ نعش ملی ہے۔شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے خاتون کواغواء اورزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار دیا اورنعش گندے نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ٹائون شپ کے علاقہ میں گندے نالے میں 30سالہ خاتون کی تیرتی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو ٹیم کی مدد سے خاتون کی نعش نالے سے باہر نکالی۔مقتولہ خاتون کے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے تھے جبکہ سبز رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نامعلوم ملزموں نے خاتون کواغواء اورزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار دیا اورنعش گندے نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔نعش کی شناخت نہیں ہو سکی جسے پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دیا۔۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اورورثاء کے ملنے پر سامنے آئیں گے۔…

متعلقہ عنوان :