Live Updates

ٹیکس دینے والے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، اسد عمر

ہفتہ 28 اپریل 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ چینی پر 19رروپے فی کلو، تیل اور فون کارڈز پر تقریبا 40 فیصد ٹیکس دینے والے عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ۔انہوں نے گزشتہ روز پیش کیے گئے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں مالی خسارے کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے گئے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے مزید کہا کہ حکومت نے نہیں بتایا کہ 500 ارب روپے کے گردشی قرضے کیسے ادا کرے گی، یہ بھی نہیں بتایا کہ ایک کھرب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہو گی۔رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ کی جانب سے مسترد ہونے کے باوجود ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو بجٹ کاحصہ بنایا گیا، چوروں کو ایمنسٹی دیتے وقت عام شہریوں کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات