ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نے ہانگ کانگ چائنہ کو پلے آف میچ میں 10-1 گولز سے ہرا دیا، مرتضیٰ اور وقاص کی شاندار ہیٹرکس، گرین شرٹس پانچویں پوزیشن کیلئے (آج)جاپان کا مقابلہ کرے گی

ہفتہ 28 اپریل 2018 15:30

بنکاک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ہانگ کانگ چائنہ کو پلے آف میچ میں 10-1 گولز سے ہرا دیا، مرتضیٰ یعقوب اور محمد وقاص نے شاندار ہیٹرک سکور کر کے ٹیم کو شاندار فتح دلائی، گرین شرٹس پانچویں پوزیشن کیلئے (آج) اتوار کو جاپان کا مقابلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے سلسلے میں پلے آف میچ میں پاکستانی جونیئر ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہانگ کانگ چائنہ کو 1 کے مقابلے میں 10 گولز سے ہرا دیا، مرتضیٰ یعقوب اور وقاص نے شاندار ہیٹرکس کیں جبکہ محسن خان نے 2، حماد انجم اور ذوالقرنین نے ایک، ایک گول کیا، پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن کے میچ میں آج اتوار کو جاپان کے مدمقابل ہو گی۔