ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی تیاری، قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری، محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے

ہفتہ 28 اپریل 2018 15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) آئندہ ماہ شیڈول ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ کراچی میں زوروشور سے جاری ہے، ایونٹ 6 سے 12 مئی تک ایران میں کھیلا جائے گا جس میں محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، آصف، بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ دو آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے، ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ این بی پی سپورٹس کمپلیکس بلیئرڈ ہال کراچی میں زوروشور سے جاری ہے جو کہ 3 مئی کو اختتام پذیر ہو گا، پی بی ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ کیوئسٹس سے بہت توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ وہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :