قومی جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے کراچی منتقل، کھلاڑیوں کو (آج) کوچ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت

ہفتہ 28 اپریل 2018 15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے کراچی منتقل کر دیا، ابتدائی شیڈول کے تحت کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا لیکن اب اسے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کیمپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے تاکہ قومی سینئر ٹیم کیلئے بہترین بیک اپ تیار کیا جا سکے، کھلاڑی اب اسلام آباد کی بجائے کراچی میں ماہر اور تجربہ کار کوچز کی نگرانی میں تربیت حاصل کریں گے۔

کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آج اتوار کو کوچ کامران اشرف کو رپورٹ کریں۔