ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی کا پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ

ہفتہ اپریل 15:57

ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی کا پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیوایم کی ایک اور پتنگ کاٹ دی ، رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی نے پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے آپسی تنازعات دھڑے بندی کے باعث منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے بھی پی ایس پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

یوسف شاہوانی باضابطہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

یوسف شاہوانی پی ایس 90 بلدیہ ٹان سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔یاد رہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران متحدہ پاکستان کے متعدد اراکین اسمبلی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں، جن میں رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی ، شبیرقائم خانی ، رکن قومی اسمبلی محوب عالم اورایم پی اے سیف الدین خالد، رکن اسمبلی فوزیہ حمیدشامل ہیں۔

اس سے قبل پی ایس پی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے بیشتر اراکین اسمبلی نے متحدہ قیادت سے رابطے ختم کردیے ہیں اور اب وہ عنقریب پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، یہ شمولیتیں مرحلہ وار اور باقاعدہ اعلان کے ساتھ کی جائیں گی۔