ساہیوال ،سپیشل جج انسداد رشوت ستانی نے نائب ٹھیکیدار محکمہ مال، پٹورای اور ساتھی زمیندار کو رشوت کے مقدمہ میں ملزم قرار دے کر گرفتاری کا حکم دیدیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 15:57

ساہیوال ،سپیشل جج انسداد رشوت ستانی نے نائب ٹھیکیدار محکمہ مال، پٹورای ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) سپیشل جج انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال جمیل احمد چو ہدری نے محکمہ مال کے نائب ٹھیکیدار محمد یعقوب اور اختر علی شاہ ،پٹورای راحت علی اور ساتھی زمیندار شاہد اقبال کو اختیارات کے ناجائز استعمال رشوت کے مقدمہ میں ملزم قرار دے کر گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت نے چاروں ملزموں کو گرفتار کر کے 9مئی کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

16-4-2014کو چاروں ملزمان نے چک 7/EBکے زمیندار نظام شاہ کو اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار کر کے پٹہ داری سر کاری رقبہ شاہد اقبال کے نام لاکھوں رو پے رشوت لے کر کر دیا۔اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور سر کاری امور میں بد دیانتی اور رشوت کے مر تکب ہوئے جس پر نظام شاہ نے عدالت میں مقدمہ 167,162ت پ اور 5.2/47پی سی اے رشوت ایکٹ 1947کے تحت دائر کیا جس پر عدالت نے سماعت کے بعد چاروں کو ملزم قرار دے کر گرفتاری کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :