ساہیوال، کھیت سے ملنے والی لاش فر مان علی وال بال کے کھلاڑی کی پائی گئی

ہفتہ اپریل 15:57

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) نواحی چک 108/9.Lمیں کھیت سے ملنے والی لاش فر مان علی وال بال کے کھلاڑی کی پائی گئی ۔مقتول کو والی بال کے دوست کھلاڑی عمیر نے ساتھی کی مدد سے قتل کر نے کا اعتراف کر لیا ۔ملزم گرفتار جبکہ لاش سپرد خاک کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چک 108/9Lکے کھیت سے جمعہ کو ملنے والی لاش فر مان علی،والی بال کے کھلاڑی اور زمیندار یار محمد کے بیٹے کی پائی گئی ۔

(جاری ہے)

مقتول کو مو ٹر سائیکل پر گھر سے والی بال کھیلنے کیلئے اسکا دوست عمیر لے کر گیا ایک ساتھی سے مل کر نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کر کے گلہ دبا کر ہلاک کر دیا اور لاش کھیت میں پھینک دی ۔۔پولیس ڈیرہ رحیم نے قتل کا معمہ حل کر لیا اور ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا ۔ملزم عمیر اور سکے ساتھی کے خلاف مقدمہ 134,302 ت پ درج کر لیا ہے دوسرا ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا قتل کی وجہ پولیس صیغہ رازمیں رکھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :