ایم اے ایل سی کے زیر انتظام کوٹلی کے ایک مقامی ہوٹل میں ٹی بی کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:10

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) میری ایڈ یلیڈ لپروسی سنٹر (ایم اے ایل سی ) کے زیر انتظام کوٹلی کے ایک مقامی ہوٹل میں ٹی بی کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کی انتظامیہ کی جانب سے DHOکوٹلی ڈاکٹر سید شفقت حسین ، ADHOکوٹلی ڈاکٹر محمد نصراللہ صادق ، DHQ MSڈاکٹر محمد طارق ، ڈپٹی کمشنر کوٹلی عبدالحمید کیانی اور مظفرآباد سے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نے بھی شرکت کی ۔

ADHOکوٹلی ڈاکٹر محمد نصر اللہ صادق نے آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے PPM(پبلک پرائیویٹ مکس) پروگرام کا مختصر تعارف پیش کیا ۔ اس کے بعد ADHOکوٹلی نے گزشتہ سہہ ماہی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد نصر اللہ صادق نے کہا کہ ٹی بی ایک متعدی مگر قابل علاج مرض ہے ۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس میں اس بیماری سے متعلق آگاہی اور علاج مکمل کرنے کی ترغیب دی جائے ۔

اس کے بعد ریجنل کو آرڈینیٹر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر جلا ل خان نے تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید بتایا کہ PPMکو شروع کرنے کا مقصد کیا تھا اور اس کے اہداف کیا تھے۔ اللہ کے فضل و کرم سے ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی جانب جا رہے ہیں ۔ لوگوں میں ٹی بی کے حوالے سے آگاہی اور شعور پیدا ہو رہا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ہم اپنی کاوشوں سے اس موذی مرض پر قابو پالیں گے ۔DHOکوٹلی ڈاکٹر شفقت حسین نے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور ADHOڈاکٹر نصراللہ خان کی انتھک محنت اور کاوش کی تعریف کی ۔ آخر میں ADHOکوٹلی ڈاکٹر محمد نصراللہ صادق اور ریجنل کو آرڈنینٹر ڈاکٹر جلال خان نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :