وسیم اکرم کا شاہد آفریدی کو انو کھے انداز میں خراج تحسین

ہفتہ اپریل 15:52

وسیم اکرم کا شاہد آفریدی کو انو کھے انداز میں خراج تحسین
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28اپریل 2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو انو کھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 51سالہ وسیم اکرم اس وقت اپنی اہلیہ شنیرا کے ہمراہ آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے صبح کی ورزش کے دوران اپنی لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کرکے لکھا کہ ” جب آپ آسٹریلیا میں تھوڑا بہت بوم بوم دیکھیں تو سلیوٹ بنتا ہے “ ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کے اس ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ” میں آج جو بھی ہوں وہ آپ کی اس سپورٹ کی وجہ سے ہوں جو آپ نے میرے کیریئر کے شروع میں مجھے دی تھی،آپ اچھے لگ رہے ہیں ، ہمیشہ فٹ رہیں “۔
 یاد رہے کہ یہ وسیم اکرم ہی تھے جنہوں نے 1996ءمیں اس وقت کے کپتان رمیز راجہ کو شاہد آفریدی کو بطور پنچ ہٹر کھلانے کامشورہ دیا تھا اور آفریدی نے اپنے د وسرے ہی انٹر نیشنل میچ میں 37گیندوںپر سنچری مارنے کے بعد پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔