ممتاز ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی 83 ویںبرسی پر خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:23

لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء)برصغیر پاک وہند کے نامور اردو ڈرامہ نگارو معروف لیجنڈ آغا حشر کاشمیری کی 83 ویں برسی آج منائی گئی‘ وہ 4 اپریل 1879ء کو پیدا ہوئے اور 28 اپریل 1935ء کو اپنے مالک حقیقی سے جاملے تھے‘ آغا حشر کاشمیری نے 1899ء میں مرید شک کے عنوان سے پہلا ڈرامہ لکھ کر اپنے فنی سفر کا آغا کیا اور انہوں نے 1931ء میں دل کی پیاس کے عنوان سے آخری ڈرامے سمیت کل 133 ڈرامے تحریر کئے جنہیںانتہائی پذیرائی حاصل ہوئی‘ مرحوم کی برسی کے موقع پر مختلف نگار خانوں‘ سٹیج اور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقادکیا گیا۔