سٹیج ڈرامہ ’’کاکے دی شادی‘‘ نمائش کے لئے پیش

ہفتہ اپریل 16:23

لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء)مصنف و ہدایتکار و اداکار نسیم وکی کا سٹیج ڈرامہ ’’کاکے دی شادی‘‘ ان دنوں تماثیل فیملی تھیٹر میں پیش کیا جارہا ہے‘ کاسٹ میں نسیم وکی‘ قیصر پیا‘ گلفام‘ ناصر چنیوٹی‘ طاہر انجم‘ جاوید کوڈو‘ حسنہ جی‘ صوبیہ خان‘ نشاء بھٹی‘ نگار چوہدری‘ اقراء علی‘ بینا سحر اور دیگر فنکار کام کر رہے ہیں‘ مصنف و ہدایتکار نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ڈرامہ فیملی ڈرامہ ہے اور مزاح اور اصلاح سے بھرپور ہے اور شائقین کی بڑی تعداد اسے پسندکررہی ہے جو کہ سٹیج ڈراموں میں ایک اہم مثبت پیش رفت ہے۔