رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران برانچ لیس مینکنگ کی شرح میں 86.6 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:23

رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران برانچ لیس مینکنگ کی شرح میں 86.6 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران برانچ لیس مینکنگ کی شرح میں 86.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ 2017-18ء کے مطابق برانچ لیس بینکاری کے ایجینٹس کی تعداد 12.75 فیصد کے اضافہ سے 4 لاکھ 5 ہزار 671 تک بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق برانچ لیس بینکاری کے ذریعے 647.6 ملین ٹرانزیکشنز سے 2.8 کھرب روپے کا لین دین کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران برانچ لیس بینکنگ کے اکائونٹس کی تعداد 17.3 ملین سے 37.3 ملین تک بڑھ گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شعبہ کی ترقی اور فروغ کیلئے 73 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت فراہم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :