ہر گزرتے دن کیساتھ اسٹیج میں کچھ نیا انداز متعارف کرواجا رہا ہے‘قیصر ثناء اللہ خان

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) چیئر مین تماثیل تھیٹر قیصر ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ فحاشی کا دور ختم ہوچکا ہے اب عوام صرف اور صرف معیاری کام کو پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ تھیٹر کے عروج اور ترقی میں لاہور سے وابستہ پروڈیوسرز کا بہت اہم کردار ہے تھیٹر ترقی یافتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ فلمی صنعت کی طرح تھیٹر کبھی زوال پذیر نہ ہو اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ہی ہو گاکیونکہ اسٹیج ڈراموں کی کامیابی کیلئے تمام فنکار جس محنت سے کام کررہے ہیں اس سے ہمیں کامیابی یقینی نظر آتی ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ اسٹیج میں کچھ نیا انداز متعارف کرواجا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :