انڈسٹری میں نوجوان نسل کی انٹری سے دوبارہ رونقیں بحال ہوئی ہیں‘ماہا منظور

ہفتہ اپریل 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) معروف ماڈل و اداکارہ ماہا منظور نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں نوجوان نسل کی انٹری سے دوبارہ رونقیں بحال ہوئی ہیں‘اس وقت میری تمام تر توجہ ماڈلنگ کی طرف ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں ہاما منظور نے کہا کہ پاکستان میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔

(جاری ہے)

جب تک سینئر لوگ ہماری رہنمائی کیلئے آگے نہیں آئیں گے ہم بالی وڈ کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔مجھے دو فلموں کی آ فرز ہوئی ابھی فائنل نہیں کیا ابھی میری تمام تر توجہ ماڈلنگ کی طرف ہے ۔آج مجھے خوشی ہے میں جس مقام پر ہوں اس میں میرے والدین کی بہت سپورٹ ہے انہوں نے مجھے کبھی فورس نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :