Live Updates

پریانکا چوپڑا فلم ’’بھارت ‘‘ کی عکسبندی اگست میں شروع کریں گی

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم ’’بھارت ‘‘ کی عکسبندی اگست میں شروع کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا سے فیس بک پر مداحوں نے براہ راست بات کرتے ہوئے ان کی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی کے حوالے سے پوچھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ فلم کی عکسبندی رواں سال اگست میں شروع کروں گی۔ فلم کی کہانی جنوبی کوریا کی فلم ’’اوڈی ٹو مائی فادر ‘‘ سے ماخوذ ہے جو ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو کوریا کی جنگ کے دوران اپنی فیملی سے دور ہو جاتا ہے اور وہ لمبے عرصہ بعد دوبارہ ان سے آ ملتا ہے۔ فلم آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات