برطانیہ، مسجد کے باہر کار سوار نے لوگوں کو روند ڈالا،

2 افرادزخمی حملہ آور کار ڈرائیور تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا، دہشت گردی خارج از امکان نہیں، برطانوی پولیس

ہفتہ اپریل 16:30

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں واقع مسجد کے باہر ایک کار سوار شخص نے لوگوں کو روند ڈالا جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برمنگھم کی شاہ جلال مسجد کے باہر کار سوارشخص نے لوگوں پرگاڑی چڑھا دی۔ وواقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے جن کی عمریں 20 سال کیقریب ہیں، سلور کار کے حملہ آور ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، برطانوی پولیس کا کہنا ہیکہ واقعے میں دہشت گردی خارج از امکان نہیں، تمام پہلوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔