افغان صوبے ہلمند میں خودکش کار بم حملہ،

5 افراد ہلاک،7زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) افغانستان میں فوجی چھائونی کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں 5افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی صوبے ہلمند میں ایک فوجی چھانی کے قریب خود کش کار بم حملے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں چار عام شہری اور ایک فوجی اہلکار شامل ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ صوبے کے ضلعے ناد علی میں پیش آیا۔ اطلاعات ہیں کہ حملے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلمند میں یہ تازہ کارروائی طالبان کے اس اعلان کے چند ہی روز بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنے سالانہ حملوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔