یمن میں فضائی حملے میں 2جنگجو کمانڈروں سمیت 50 حوثی باغی ہلاک

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:33

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) یمن میں بر سر پیکار شیعہ حوثی باغیوں پر سعودی عسکری اتحاد کے ایک فضائی حملے میں2 جنگجو کمانڈروں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق یمن میں بر سر پیکار شیعہ حوثی باغیوں پر سعودی عسکری اتحاد کے ایک فضائی حملے میں 2 جنگجو کمانڈروں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب اس عسکریت پسند گروپ کی ایک اہم میٹنگ جاری تھی۔ دوسری جانب حوثیوں کے ایک سیٹیلائٹ نیوز چینل المسیراح نے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں چند شہری زخمی ہوئے۔