چینی وزیر اعظم کی حکومتی محکموں کونا اہلی اور بد عنوانی سے دور رہنے کی ہدایت

گزشتہ پانچ برسوں میں انسداد بد عنوانی میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ، اقتصادی و معاشی ترقی کے لئے حکومتی اہلکاروں کی کاروائیوں پر نگرانی کو زیادہ مضبوط بنایا جائے ،چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کا انسداد بدعنوانی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے حکومتی محکموں کونا اہلی اور بد عنوانی سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں انسداد بد عنوانی کے سلسلے میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ، اقتصادی و معاشی ترقی کے لئے حکومتی اہلکاروں کی کاروائیوں پر نگرانی کو زیادہ مضبوط کیا جانا چاہیے۔

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کی ریاستی کونسل نے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے ایک اجلاس بلایا ۔

(جاری ہے)

چینی وزیر اعظم لی ک کی چیانگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقتصادی و معاشرتی ترقی کے لئے صاف و شفاف ماحول کی فراہمی پر زور دیا ۔ چینی وزیر اعظم نے حکومتی محکموں کونا اہلی اور بد عنوانی سے دور رہنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں انسداد بد عنوانی کے سلسلے میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی تک کچھ شعبوں میں بد عنوانی کے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس لیے حکومتی اہلکاروں کی کاروائیوں پر نگرانی کو زیادہ مضبوط کیا جانا چاہیے تاکہ اقتصادی و معاشی ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :