وزیراعظم کا مفتاح اسماعیل کو الیکشن کے حوالے سے بڑا مشورہ

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ اپریل 16:15

وزیراعظم کا مفتاح اسماعیل کو الیکشن کے حوالے سے بڑا مشورہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں میں دو حلقوں سے الیکشن لڑوں،پیٹرولیم لیوی کو بڑھایا ہے لیکن یکم جولائی کو پیٹرولیم لیوی نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے آج یہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پہلی مرتبہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کاموقع ملا ہے۔ہم نے ٹیکس گروتھ گیارہ فیصد لگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پیٹرولیم لیوی کو بڑھایا ہے۔ یکم جولائی کو پیٹرولیم لیوی نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا سنگین مسئلہ ہے۔ ہم نے کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے بہترین بجٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پرایکسپورٹ پیکیج جاری کیاہے۔ جی ڈی پی کی 11 فیصد گروتھ ہو گی۔ نئےٹیکس دہندگان کوٹیکس نیٹ میں لانےکی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں میں دو حلقوں سے الیکشن لڑوں۔ واضح رہے بجٹ میں کراچی کوزبردست پیکج دیا گیا۔ جس پراسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ نے کراچی سے الیکشن جو لڑنا ہے۔ بجٹ میں کراچی کو پانی کے شدید بحران کاسامنا ہے عرصہ دراز سے پیش اس مسئلے کے حل کے لیے آج وفاقی حکومت سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کی نئی اسکیم کا اعلان کر رہی ہے۔

یہ پلانٹ نجی شعبے کے ذریعے تعمیر کیا جائے گا اور یومیہ50 ملین گیلن پانی فراہم کرے گا جس سے کراچی میں پینے کے پانی کے مسائل کافی حد تک کم ہو جائیں گے۔ انشاء اللہ اپنے شہر میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کرنا میرے لیے فخر کی بات ہو گی۔ اس مقصد کے لیے وفاقی حکومت نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری سے ضروری فنڈزاور گارنٹی کا بند و بست کرے گی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے کراچی کے لیے 25 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس پیکیج میں بنیادی ڈھانچے اور سماجی شعبے کی سہولتوں کے علاوہ سڑکوں، پلوں اور آگ بجھانے کے منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے اور اس مقصد کے لیے موجودہ سال کے بجٹ میں 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے لیے اس مد میں 5 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میری ذاتی درخواست پہ وزیرِ منصوبہ بندی جناب احسن اقبال نے کراچی میں ایکسپو سنٹرکی توسیع کیلئے رقم فراہم کر دی ہے ۔