حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی 200 فیصد بڑھانے کی تجویز دے دی

لیوی میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے ،ْماہرین

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:33

حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی 200 فیصد بڑھانے کی تجویز دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) حکومت نے آئندہ بجٹ میں پیٹرولیم منصوعات پر پیٹرولیم لیوی کی حد بڑھانیکی تجویز دے دی۔فنانس بل میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی ایکٹ میں ترمیم کردی اور پیٹرولیم مصنوعات پر زیادہ سے زیادہ پیٹرولیم لیوی 200 فیصد بڑھانیکی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فنانس بل میں ڈیزل، پیٹرول، مٹی کیتیل، ہائی اوکٹین پرلیوی 30 روپے فی لیٹر تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

فنانس بل میں لائٹ اسپیڈ ڈیزل، گیسولین ای 10 پر بھی لیوی 10 روپے سے بڑھا کر 30 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مقامی ایل پی جی پر بھی لیوی میں 328 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری جانب ماہرین کے مطابق لیوی میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔